شبقدر میں واپڈا کی بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ،درجنوں گرفتار

شبقدر میں واپڈا کی بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ،درجنوں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر (نمائندہ خصوصی )مقامی واپڈا کے اہلکاروں کا شبقدر مٹہ مغل خیل میں بجلی چوروں کے خلاف کاروائی ،درجنوں بجلی چور گرفتار ڈائر یکٹ کنڈوں میں استعمال ہونے والے بجلی تاروں کو اپنے قبضے میں لے لی،تمام بجلی چور اپنا قبلہ درست کرے بصورت دیگر بجلی بندش کے علاوہ قانون کے مطابق سخت سزا کے لیے تیار ہو جائے یہ باتیں مٹہ سب ڈویژن کے ایس ڈی او عصمت مسعود خان نے شبقدر میڈیا سنٹر کے صحافیوں کو بتائی انہوں نے کہا کہ ایکسین شبقدر انتخاب عالم خان کے خصوصی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے لائن سپر نٹنڈنٹ عتیق اللہ خان اور عرفان زید بہمراہ پولیس بھاری نفری مٹہ مغل خیل شبقدر میں کاروائی کرتے ہوئے کئی بجلی چوروں کو گرفتار کیا اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی اور غیر قانونی طریقے سے بجلی استعمال میں تاروں کو کاٹ کر کے اپنے دفتر لے گئے انہوں نے کہا کہ تمام صارفین محکمہ واپڈا سے تعاون کریں محکمہ واپڈا بھی عوام سے بھرپور تعاون کے لیے ہر وقت تیار ہیں انہوں نے کہا کہ شبقدر کے تمام علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھیں گے