شجر کاری مہم ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور انسانی زندگی کیلئے ناگزیر ہے :مظفر سید ایڈووکیٹ

شجر کاری مہم ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور انسانی زندگی کیلئے ناگزیر ہے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ شجر کاری ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور سیلابوں کی روک تھام سمیت انسانی زندگی کی بقا کیلئے انتہائی ضروری ہے یہی وجہ ہے کہ صوبائی حکومت نے صوبہ بھر میں بلین ٹری پراجیکٹ کا انقلابی منصوبہ مکمل کرکے اسکے ذریعے ایک ارب درخت لگانے کا ہدف پورا کیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج دیر پائیں میں تالاش کا مرس کالج میں شجر کاری مہم کا افتتاح کرنے کے بعدایک تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر نے اس دوران پودا لگا کر شجر کاری مہم کا با قا عدہ افتتاح کیا جبکہ اس موقع پر کالج کے پرنسپل ، اساتذہ کرام اور معززین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ صوبائی وزیر نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے ایک ارب درخت لگا کر اپنا ہدف خوش اسلوبی سے پورا کیا ہے اور اس انقلابی منصوبے کی ستائش عالمی اداروں نے بھی کی ہے ۔اُ نہوں نے کہا کہ جنگلات کا فروغ انسانی زندگی کیلئے انتہائی ضروری ہے کیونکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کا واحد ذریعہ ہی جنگلات ہیں لہذا شجرکاری مہمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہےئے اور اس ضمن میں ہر کسی کو اپنا حصہ ڈالنا چاہئے