ڈیرہ میں خیمہ زن افراد سے اسلحہ برآمد ،3 گرفتار

ڈیرہ میں خیمہ زن افراد سے اسلحہ برآمد ،3 گرفتار

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ایس ایچ او کڑی خیسور محمد سلیم نے بلوٹ میں خیمہ زن افراد سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرکے تین کو گرفتار جبکہ بغیر اجازت خیمہ زن ہونے پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کڑی خیسور پولیس نے بلوٹ شریف میں بغیر اجازت خیمہ زن افراد کیخلاف ناجائز اسلحہ برآمدگی کے دوران دو پستول ‘ ایک رائفل اور 59کارتوس برآمد کر کے شیر شاہ ‘ پیر شاہ اور بارک خان کو گرفتار کرلیا ‘ جبکہ بغیر اجازت خیمہ زن ہونے پر عبدالعلی کو گرفتار کرلیا‘ پولیس نے ان واقعات کی الگ الگ رپورٹ درج کرلی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -کراچی صفحہ اول -