مہمند ایجنسی، زیارت ماربل کان کے تنازعہ پر فائرنگ

مہمند ایجنسی، زیارت ماربل کان کے تنازعہ پر فائرنگ

  

مہمند ایجنسی ( نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی، زیارت ماربل کان کے تنازعہ پر فائرنگ۔ انتظامیہ کی بروقت کاروائی۔ فریقین سے ایک ایک شخص گرفتار کر کے غلنئی حوالات میں بند کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل صافی میں دو فریقین ادریس خان، دواد، آیاز خان اور عمران کے درمیان ماربل کے کان پر تنازعہ چلا آرہا تھا ۔ گزشتہ روز تنازعے نے شدت اختیار کی اور فریقین کے درمیان فائرنگ ہوا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کی طروقت کاروائی سے فائرنگ روک دی گئی۔ اور دونوں فریقین سے ایک ایک شخص گرفتار کر کے غلنئی جیل میں بند کر دیئے گئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -کراچی صفحہ اول -