خیبر ایجنسی میں مختلف واقعات کے دوران باپ بیٹا جاں بحق،3خواتین سمیت 9زخمی

خیبر ایجنسی میں مختلف واقعات کے دوران باپ بیٹا جاں بحق،3خواتین سمیت 9زخمی

  

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں گھریلو اور جائیداد کے تنازعات پر فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں باپ بیٹا جاں بحق جبکہ تین خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچادیا گیا ہے۔سر کاری زرائع کے مطابق فائرنگ کا پہلہ واقعہ لوئے شلمان میں پیش آیا جہاں گھریلوں تنازعہ پر مخالفین کی فائرنگ سے خاصہ دار فورس کا حاضر سروس حوالدار اکرام اللہ اور اس کا بیٹا احتشام جاں بحق جبکہ دوسرا بیٹا شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے لیکن بعد ازاں پولیٹکل انتظامیہ ملزمان کو گرفتار کرکے لنڈیکوتل حوالات میں بند کر دیا جبکہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ فریقین کے درمیان گھریلوں تنازعہ پر چلا آرہا تھا جبکہ دوسرا واقعہ لنڈی کوتل کے علاقہ میردادخیل تیرا خیل میں علی الصبح اراضی کے تنازعہ پر پیش آیا جس میں تین خواتین سمیت 8 افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے پولیٹیکل انتظامیہ ذرائع کا کہنا ہے واقعہ میرداد خیل شنواری میں پیش آیا ہے اور صورتحال پر قابو پانے کیلئے خاصہ دار فورس کی بھاری نفری علاقہ میں بجھوادی گئی ہے جبکہ زخمیوں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچادیا گیا ہے پولیٹیکل انتظامیہ نے دونوں فریقین سے دو دو افراد گرفتار کئے اور ایک مہینے کا امن معاہد ہ یعنی (تیگہ )رکھ دیا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -کراچی صفحہ اول -