سال2017 میں بینک آف خیبر کا 1790 ملین روپے منافع

سال2017 میں بینک آف خیبر کا 1790 ملین روپے منافع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( پ ر)بینک آف خیبر نے سال 2017 ء میں 1790 ملین روپے کا خالص منافع کمایا۔ یہ بات اسلام آباد میں 2 مارچ کو ہونے والے 148ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں بتائی گئی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری و چیرمین بینک آف خیبر بورڈ نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈاگٹر شہزاد خان بنگش ایڈیشنل چیف سیکرٹری و چیرمین بینک آف خیبر بورڈ، مقصود اسماعیل احمد، جاوید اختر،اسد محمد اقبال، راشد علی خان اور شہریار احمد نے شرکت کی۔بینک کے موجودہ قائمقام مینجنگ ڈائریکٹر محمد شہباز جمیل نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا۔ کہ 2017 میں بینک ڈیپازئس159,247 ملین روپے تک پہنچ گئے جبکہ سرمایہ کاری 140,474 ملین روپے رہی۔ بینک کے قرضہ جات 2016 میں 36,054ملین سے بڑھ کر 2017میں 87,637 ملین تک پہنچ گئے۔ بینک کے کل اثاثہ جات 19% اضافہ کیساتھ245,132 ملین روپے تک پہنچ گئے۔ مزید اجلاس میں بتایا گیا کہ مذکورہ سال کے اختتام پر بینک کی 166برنچوں میں 84 برانچز اسلامک بینکنگ برانچزکے طور پر کام کر رہی ہیں۔بورڈ نے سالانہ نتائج پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ پر ٹارگٹ کے حصول کیلئے مزید محنت اور اپنا کردار مزید بہتر طریقے سے ادا کرنے کی تلقین کی۔