غیر ملکی کرنسی سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری

غیر ملکی کرنسی سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت پر رہائی کے ...

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کی جسٹس مس مسرت ہلالی نے ڈرائی فروٹ کی آڑ میں دوبئی ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی غیرملکی کرنسی سمگل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے ارشد حسین یوسفزئی ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق کسٹمزحکام نے کچھ عرصہ قبل پشاورائرپورٹ پرایک کارروائی کے کے دوران ملزم سجاداحمدساکن تورڈھیرصوابی کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد کرلی تھی ماتحت عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے پرملزم نے پشاورہائی کورٹ میں درخواست دائرکی اورعدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست منظورکرلی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -کراچی صفحہ اول -