پشاور ہائیکورٹ نے رجسٹرار اور ایڈیشنل رجسٹرار سمیت 4 افسران کی ون گریڈ تقرری کی منظوری دیدی

پشاور ہائیکورٹ نے رجسٹرار اور ایڈیشنل رجسٹرار سمیت 4 افسران کی ون گریڈ تقرری ...

  

پشاور(نیوز رپورٹر)پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے رجسٹرار اور ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمن پشاور ہائیکورٹ سمیت 4افسران کی ون گریڈ تقرری کی منظوری دیدی ‘ اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ سلیم خان گریڈ 21کو گریڈ 22‘ ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمن ذکاء اللہ خٹک کو گریڈ 20سے 21‘ عبد الحلیم ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کو گریڈ 19سے 20جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی عاصم اسماعیل کو گریڈ 18سے 19میں تقرری کی منظوری دیدی‘ واضح رہے کہ چیف جسٹس نے یہ احکامات انہیں فنانس ڈیپارٹمنٹ کے اعلامیہ کے تحت حاصل اختیار کے تحت دئیے ہیں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -کراچی صفحہ اول -