جنرل الیکشن 2018ء کی تیاریوں کے سلسلے میں لیڈٹرینرز کے دوسرے مرحلے کی ٹریننگ کراچی اور کوئٹہ میں شروع

جنرل الیکشن 2018ء کی تیاریوں کے سلسلے میں لیڈٹرینرز کے دوسرے مرحلے کی ٹریننگ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن نے جنرل الیکشن 2018ء کی تیاریوں کے سلسلے میں لیڈٹرینرز کے دوسرے مرحلے کی ٹریننگ پیر بارہ مارچ 2018 کو بمقام کراچی اور کوئٹہ شروع ہوگئی ہے۔ لیڈٹرینرز ز کی یہ ٹریننگ 5 دنوں پر مشتمل ہے جس میں الیکشن سے متعلقہ تمام امور پر سیر حاصل ٹریننگ دی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ پہلے مرحلے میں لاہور اور پشاور میں لیڈٹرینرز کی ٹریننگ احسن طریقے سے مکمل کی جا چکی ہے۔ لیڈٹرینرز کی ٹریننگ کا مرحلہ 16 مارچ 2018 کو مکمل ہو جائے گا۔اگلے مرحلے میں لیڈٹرینرز ماہ اپریل سے3000 ماسٹر ٹرینرز کی ٹریننگ شروع کریں گے جو متعلقہ اضلاع اور ڈویڑن کے لیول پر ہوگی ٗیہ ماسٹر ز ٹرینزز پولنگ عملے کو تربیت دیں گے۔