کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی :انسپکٹر روح اللہ

کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی :انسپکٹر روح اللہ

  

شبقدر (نمائندہ خصوصی )کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے،قانونی دائرے میں رہ کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرینگے،تمام کیمسٹ ڈیلرز اپنے کاروبار لیگل کرانے کے لیے لائسنس بنائے ،غیر قانونی طریقے سے کام کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرینگے یہ باتیں آل کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن شبقدرکے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی ڈرگ انسپکٹر روح اللہ خان نے کہی اجلاس میں کیمسٹ ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر حاجی سید خان ، چیرمین حاجی تاج الدین خان دیگر عہدیدار حاجی عرب شیر ،حسن شیر خان ،ملک ارشاد خان،ملک واجدخان،سید منتظر شاہ،فضل خالق خان عرفان مہمند ناصر جمال خان محمد فیاض خان کے علاوہ علاقہ معززین نے بھی شرکت کی محکمہ صحت کے افسران ذاکر خان اور روح اللہ خان نے کہا کہ شبقدر کے تمام کیمسٹ ڈرگسٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن اور اس کاروبار سے وابسطہ دوکانداران تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں اور آئندہ بھی عوام کو بہترین سروس کے ساتھ عوام کی صحت سہولیات میں تعاون کا سلسلہ جاری رکھینگے انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن خود ایسے کیمسٹ ڈیلرز کی نشاندہی کرے جو غیر قانونی طریقے سے انسانی جانوں سے کھیلتے ہیں ہم قانون کے مطابق کاروائی کرینگے انہوں نے کہا کہ دوائی کو نقصان سے بچانے کے لیے شیشوں اور ائیر کنڈیشن لگوائے اور جو لوگ غیر معیاری ادویات مارکیٹ میں سپلائی کرتے ہیں ان کی بھی نشان دہی کرے ڈرگ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ڈرگ انسپکٹر اور دیگر اعلیٰ حکام کو اپنی طرف سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -کراچی صفحہ اول -