مظفرآباد میں بائیومیٹرک تصدیق کے نظام کو بحال کیاجائے ‘ عوای مطالبہ

مظفرآباد میں بائیومیٹرک تصدیق کے نظام کو بحال کیاجائے ‘ عوای مطالبہ

  

مظفرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ زائرین کیلئے بائیومیٹرک لازمی قرار دیئے جانے کے بعد مظفرآباد میں بائیومیٹرک سسٹم نصب کیا گیا جسے منفی پروپگنڈا پر بند کرکے زائرین کیلئے مشکلات پیدا کردی گئیں ، عمرہ زائرین بائیومیٹرک کیلئے ہزاروں روپے خرچ کر نے کے علاوہ سفر کی صعوبتیں برداشت کرکے مانسہرہ اورراولپنڈی جانے پر مجبور ،تفصیلات کے مطابق سعودی ایمبسی نے حج و عمرہ زائرین کی بائیومیٹرک تصدیق کیلئے دارالحکومت مظفرآباد میں دفتر قائم کیا تھا مگر بعض قوتوں نے بائیو میٹرک سسٹم کی مخالفت کرتے ہوئے اسے بند کرادیا اب حج اورعمرہ کیلئے سفر کرنے والے عمررسیدہ بزرگ وخواتین سمیت تمام زائرین اضافی اخراجات اورسفر کی مشکلات برداشت کرتے ہوئے راولپنڈی اورمانسہرہ سے بائیومیٹرک کروانا پڑتی ہے ۔سیاسی ،سماجی ومذہبی حلقوں نے حکومت آزادکشمیر اور اسلام آباد میں قائم سعودی سفارتخانے کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں بائیومیٹرک تصدیق کے نظام کو بحال کیاجائے تاکہ شہریوں کی مشکلات کم ہوسکیں ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -کراچی صفحہ اول -