نوازشریف پرجوتا پھینکنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،سردارفاروق

نوازشریف پرجوتا پھینکنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،سردارفاروق

  

مظفرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) قائمقام سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی سردار فاروق احمد طاہر نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف سابق وزیر اعظم پاکستان کشمیری عوام کے عظیم محسن اور قابل احترام شخصیت ہیں، اُن پر جُوتا پھینکنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ایسے افراد کو عبرتناک سزائیں دی جائیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے ریاست جموں و کشمیر کے عوام کو شدید دُکھ پہنچا ہے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ بعض عناصر مُسلم لیگ (ن) کی سیاسی شناخت اور عوامی پزیرائی سے خائف ہیں وہ یہ حربے استعمال کرتے ہیں۔ قائمقام سپیکر اسمبلی نے کہا کہ وزرائے کرام پر بھی سیاہی پھینکنے کے واقعات قابل مذمت ہیں۔ پاکستان کے سارے قائدین کی عزت و تکریم کی جانی چاہیے۔ اگر اداروں کا وقار اور شخصیات کا احترام باقی نہ رہا تو پھر معاشرہ تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے گا، جس کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہو گی۔ ہمیں مُلک و قوم کے لیے ادب، اخلاق، قانون عدل اور وقار کو معیار بنانے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرتی اقدار بلند ہو سکیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -کراچی صفحہ اول -