تعلیم کو ترجیح اول بنائے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی،ہارون آزاد

تعلیم کو ترجیح اول بنائے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی،ہارون آزاد

  

مظفرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ہمیں اپنی نئی نسل کو تشدد بے معصومیت سے ہٹا کر اس کے ہاتھ میں قلم اور کتاب تھمانی ہوگی ،،تعلیم روشنی ہے یہ قوموں میں خوداعتماد ی اور مستقبل کا احساس اجاگر کرتی ہے ،مقررین کا آغا اکیڈمی میں الوداعی پارٹی سے خطاب ،تعلیم کو ترجیح اول بنائے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی ،قوم اور ملک کی ترقی کا دارومداد علم کے بغیر ممکن نہیں ،طلبہ نوجوان نسل ہمارے مستقبل اور قیمتی اثاثہ ہیں ریاست کا مستقبل نئی نسل سے وابستہ ہے ان کی تعلیم وتربیت میں کوئی اکسر اٹھائی نہیں رکھنی چاہیے ،اسلام حصول تعلیم پر خصوصی توجہ دیتا ہے ،ان خیالات کا اظہار مسلم کانفرنس مظفرآباد ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات وایم ڈی ادارہ ہارون آزاد ،شعبہ خواتین ضلع باغ کی صدر نسرین اختر راجہ ،پروفیسر شہباز علی قادری،پروفیسر امجد حسین ،پروفیسر جواد احمد ،پروفیسرسردار سہیل ،پروفیسر سخاوت حسین ،رابعہ ملک ،مہروش ،مدیحہ ملک ،مریم بی بی،مصباح ،نسرش ،کرن ،زینب ملک ،لاریب ،سیماب ،بینش ،نواز عباسی ،فیضان راجہ ،احمد علی ودیگر نے آغاز اکیڈمی آف سائنسز کے جماعت دہم اور سیکنڈ ائیر کے طلبہ وطالبات کے اعزاز میں دی گئی الوادعی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہو ں نے کہا کہ آغا اکیڈمی ایک معیاری اور مثالی تعلیمی ادارہ ہے جو فروغ تعلیم میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ،شاندار نتائج اس کی اعلیٰ کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،امتحان طلبہ کی ذہنی وجسمانی صلاحتوں کو پُر کرنا کا پیمانہ ہے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی قوم تعلیم کے بغیر ترقی کے منازل طے نہیں کرسکتی جن قوموں نے ترقی کی ہے انہوں نے اپنی ترجیحات سے نمبرایک پر تعلیم رکھی ہے ،تعلیم انسان کے لیے بنیادی ضرورت ہے علم سے خوشحالی اور آزادی ملتی ہے ،یورپ اور امریکہ میں ہمارے اسلاف سے رہنمائی حاصل کی ہے اور اپنے تمام تر توجہ تعلیم کے فروغ کے پر دی یونیورسٹی اور کالج قائم کیے ،سائنسز اور ٹیکنالوجی میں ترقی حاصل کی اور اس بنیاد پر آج پوری دنیا میں حکمرانی کررہے ہیں۔ترقی پذیر ممالک میں ترقی کے ذریعے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو سکتے ہیں ،تقریب میں طلبہ وطالبات نے رنگا رنگ پروگرام بھی پیش کیے جس میں خاکے ،ٹیبلو پیش کیے ،جماعت نہم اور فسٹ ائیر کے طلبہ نے الوداع ہونے والے طلبہ وطالبات میں تحفائف تقسیم کیے اور پرُتکالیف ڈنر بھی دیا ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -کراچی صفحہ اول -