دارالحکومت مظفرآباد کو علاقہ غیر نہیں بننے دینگے‘ سردار تبارک

دارالحکومت مظفرآباد کو علاقہ غیر نہیں بننے دینگے‘ سردار تبارک

  

مظفرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدر‘ سابق امیدوار اسمبلی و سابق مشیر سردار تبارک علی نے کہاہے کہ آزادکشمیر ایک پرامن خطہ ہے ۔ دارالحکومت مظفرآباد کو علاقہ غیر نہیں بننے دینگے۔ دن دیہاڑے تحریک انصاف کے رہنماؤں راجہ شیراز اور راجہ عاصم پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جو انتظامیہ اور پولیس کے کیلئے سوالیہ نشان ہے ۔ حملہ آوور وں کو فوری گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ اگر جلد گرفتاری عمل میں نہ لائی گئی تو راست اقدام اٹھائیں گے۔ گزشتہ روزصحافیوں سے گفتگومیں واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے سردارتبار ک علی نے کہاکہ اگر مظفرآباد میں گولیاں چلنا شروع ہو جائیں گی تو شہری عدم تحفظ کا شکار ہو جائینگے۔ انتظامیہ قانون کو حرکت میں لائے۔ شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ ہم ہرگز غنڈہ گردی برداشت نہیں کرینگے۔ ملزمان کو فوری گرفتا رکرکے کٹہرے میں لایا جائے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -کراچی صفحہ اول -