محکمہ لائیو سٹاک چھتر کلاس میں فیلڈ اسٹاف کی تربیتی ورکشاپ‘ عملے کو جانوروں کی بیماریوں سے متعلق آگاہی دی گئی

محکمہ لائیو سٹاک چھتر کلاس میں فیلڈ اسٹاف کی تربیتی ورکشاپ‘ عملے کو جانوروں ...

  

مظفرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ لائیو سٹاک چھتر کلاس میں فیلڈ اسٹاف کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، ورکشاپ میں ماہرین کی جانب سے عملے کو جانوروں کی بیماریوں سے متعلق آگاہی دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک چھتر کلاس میں فیلڈ اسٹاف کی تربیتی ورکشاپ کا انعقا د کیا گیا ،چھتر کلاس ویٹرنری اپستال میں کریڈ فار ما اور محکمہ کے تعاون سے فیلڈ اسٹاف کیلئے جانوروں کی ادویات اور بیماریوں کے متعلق ٹریننگ دی گئی۔ کریڈ فارما کی طرف سے انصر سید اور حامد ملک جبکہ محکمہ کے ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر محمد اعجاز میر ، سپروائزر محمد اکرم اعوان و دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔ ٹریننگ میں فیلڈ اسٹاف کو ادویات کے متعلق آگاہی دی گئی۔ ادویات کے استعمال، کے بارے میں بتایا گیا ، جانوروں میں نمکیاتی آسیزہ کے اجزاء کے متعلق اور کرُم کش ادویات کے مطابق آگاہی دی گئی، اس موقع پر ادویات بھی دی گئیں کہ زیادہ سے زیادہ کسان حضرات کو ریلیف دی جائے اور فیلڈ میں کام کیا جائے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -کراچی صفحہ اول -