شاہ غلام قادر برطانیہ اور آسٹریا کے سرکاری دورہ پر روانہ ہو گئے

شاہ غلام قادر برطانیہ اور آسٹریا کے سرکاری دورہ پر روانہ ہو گئے

  

مظفر آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شاہ غلام قادر سپیکر آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی برطانیہ اور آسٹریا کے سرکاری دورہ پر روانہ ہو گئے۔ برطانیہ میں مصروفیات کے بعد وہ برطانیہ سے آسٹریا روانہ ہونگے ۔ اسطرح شاہ غلام قادر سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی 22 مارچ 2018ء کو آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنزاور سوشلسٹ پارٹی آف آسٹریا کے اشتراک سے منعقد ہونے والی انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس میں بطورسربراہ آزاد جموں و کشمیر پارلیمانی وفد شرکت کر یں گے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -کراچی صفحہ اول -