فرسودہ سسٹم سے نکلنے کیلئے لوگوں کو آگے آنا چاہیے،ڈی سی مظفرآباد

فرسودہ سسٹم سے نکلنے کیلئے لوگوں کو آگے آنا چاہیے،ڈی سی مظفرآباد

  

مظفرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمان ایس ایس پی راجہ اکمل خان نے کہا ہے کہ دارالحکومت سے دیگر شہروں کیلئے جدید سہولیات سے مزئین ٹرانسپورٹ سروس کا اجراء لائق تحسین اقدام ہے ۔حکومت اور انتظامیہ ایسی سہولیات فراہم کرنے والے ٹرانسپورٹرز کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گی ۔فرسودہ سسٹم سے نکلنے کیلئے لوگوں کو آگے آنا چاہئیے ۔ایبٹ آباد مظفرآباد ائیر کنڈیشنز نان سٹاپ سروس کے اجراء پر مظفرآباد ڈائیو ایکسپریس کے ایم ڈی تنویر خان مغل ،حنیف خان مغل کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائیو مظفرآباد ایکسپریس ٹرمینل گوجرہ میں مظفرآباد ایبٹ آباد سروس کے اجراء کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ ندیم احمد جنجوعہ اے ڈی سی جی سید اشفاق گیلانی ایس پی ٹریفک موسیٰ خان بھی موجود تھے ۔تقریب میں دوسروں کے علاوہ ٹھیکیدار ظہیر خان ،حاجی مظفر خان ،افسر خان مغل ،ڈی ایس پی (ر) رشید خان ،ایم ڈی مظفرآباد ڈائیو ایکسپریس تنویر خان مغل ،حنیف خان مغل ،ضمیر خان ،شاہد مغل ،مقبول مغل ،حیدر رشید ایڈووکیٹ،صابر مغل ،نذیر خان ،ابرار خان اور دیگر نے بھی شرکت کی ۔تقریب پہنچنے پر مہمانان گرامی کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور افتتاح کے موقع پر سروس کے اجراء کی کامیابی کیلئے دعا کی گئی اور مہمانوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -کراچی صفحہ اول -