شوکت جاویدمیرکا خورشیدملت کی برسی پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے منانے کااعلان

شوکت جاویدمیرکا خورشیدملت کی برسی پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے منانے کااعلان

  

مظفرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری ریکارڈ شوکت جاوید میر نے نامور کشمیری سیاست دان بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مشیر کے ایچ خورشید کی برسی کی تقریب میں مدعونہ کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئیاعلان کیا کہ وہ خورشید ملت کی برسی آئندہ پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے منایا کریں گے ،کیونکہ وہ قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھی اور قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بھی پسندیدہ شخصیت اور دوست تھے انہوں نے انکشاف کیا ہیکہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں سابق وزیراعظم درویش منش سیاست دان چوہدری عبدالمجید سے خورشید ملت خورشید حسن خورشید ، غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان، سابق صدر ریاست میر واعظ مولوی محمد یوسف شاہ، کشمیری رہنماؤں میر واعظ عمر فاروق ، شیخ عبدالعزیز ، سابق وزراء اعظم راجا ممتاز حسین راٹھور ، صاحبزادہ محمد اسحاق ظفر سمیت قومی رہنماؤں کی برسیاں سرکاری سطح پر منانے کی میری تحریری تجویز پر منظوری کے بعد سروسز سے نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا ، جس کا مقصد قومی رہنماؤں کی خدمات کے اعتراف میں سیاسی نظریاتی اختلافات سے بالائے طاق ہو کر قومی یکجہتی کو پروان چڑھانا بطور ایک سیاسی کارکن میری سوچ تھی اس کے بعد ہم تواتر سے سرکاری سطح پر برسیاں منانے اور تمام سیاسی قیادت کو اکٹھا کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہے ، یہ آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ممکن ہوا ہے کہ ہم نے سیاسی مخالفت کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے قومی خدمات کو عزت و تکریم دینے کی بھرپور کوشش کی ، خورشید ملت خورشید حسن خورشید صرف کشمیری قوم کے لئے ہی نہیں بلکہ پاکستانی قوم کے لئے بانی پاکستان کی طرح رول ماڈل ہیں ، جن کی ایمانداری ، دیانتداری ، اصول پسندی ، وضع داری ، اعلی اخلاقی روایات ، عوام کے حق حکمرانی کے لئے صبر آزما جدوجہد کے ساتھ ساتھ ریاستی وقار قومی تشخص کے لئے جہد مسلسل اپنی مثال آپ اور تاریخ کا درخشندہ باب ہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -کراچی صفحہ اول -