ای کامرس گیٹ وے کی مشینری ایکسپو 13 مارچ سے شروع ہوگی

ای کامرس گیٹ وے کی مشینری ایکسپو 13 مارچ سے شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں تجارتی میلوں کے انعقاد کا معروف ادارہ ای کامرس گیٹ وے کراچی میں 13 مارچ سے 15 مارچ تک پاکستان کی سب سے بڑی مشینری ایکسپو کا انعقاد کر رہا ہے۔ یہ ایونٹ کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا۔ اس تین روزہ ایونٹ میں آٹو اینڈ ٹرانسپورٹ ایشیا، انجینئرنگ ایشیا، آئل اینڈ گیس ایشیاء اور پاور و متبادل توانائی ایشیاء شامل ہیں۔ بڑے پیمانے پر مشینری ایکسپو میں 350 سے زائد چینی مندوبین شرکت کریں گے جن میں چین کے صوبائی وزراء کا اعلیٰ سطحی وفد بھی شامل ہے۔ مزید برآں ایکسپو میں ایک ہزار سے زائد مقامی اور غیر ملکی نمائش کنندگان شامل ہوں گے اور توقع ہے کہ 85 ہزار سے زائد افراد اس میں شرکت کریں گے۔ اس ایونٹ میں تمام بڑے شراکت دار اپنی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کا موقع حاصل کر سکیں گے۔ یہ ایونٹ بین الاقوامی سرمایہ کاروں، مینوفیکچررز، ٹریڈرز اور غیر ملکی کاروباری اداروں کو پاکستانی صارفین کے مختلف طبقوں کے ساتھ بات چیت کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیاء کرے گا۔ یہ نمائش مشینری کے برآمدی شعبہ کو راغب کرنے کے ذریعے پاکستانی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ان متنوع ایونٹس میں آٹو موبائل صنعت، کمرشل گاڑیوں کی صنعت، ریلوے انڈسٹری، نیکسٹ جنریشن بیٹری انڈسٹری اور ایئر لائن انڈسٹری کی جانب سے مصنوعات کو پیش کرنے کے لئے سب سے بڑے پلیٹ فارم 17 ویں بین الاقوامی آٹو، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس ایشیاء، انجینئرنگ کے شعبہ میں انقلابی پیشرفت اور ٹیکنالوجی کے فروغ پر مشتمل ایک مایہ ناز ایونٹ 17 ویں انٹرنیشنل انجینئرنگ شو، آئل اینڈ گیس کے شعبہ میں جدید ترین مصنوعات اور خدمات کی نمائش کے لئے سب سے بڑے پلیٹ فارم 17 ویں انٹرنیشنل آئل اینڈ گیس مشینری اینڈ ٹیکنالوجی ایشیاء، مائنز، منرل اور میٹل کی انتہائی منافع بخش صنعت کی جدید مصنوعات اور ایجادات کی نمائش کیلئے تمام بین الاقوامی اور قومی شراکت داروں کے لئے متحرک پلیٹ فارم انٹرنیشنل مائنز، منرل اینڈ میٹل ایکسپو فیئر شامل ہیں۔ بیجنگ، گوئی ژو صوبہ اور سوئی ژوؤ ہوبائی سے چینی حکومت کے نمائندے نمائش میں شرکت کریں گے۔ چینی وفد ایک قابل قدر کانفرنس بھی منعقد کرے گا جس کا موضوع ’’سن وارڈ چائنہ گریٹنگز ٹو پاکستانی فرینڈز‘‘ ہے۔ کانفرنس کا اہتمام سن وارڈ انٹیلی جنٹ ایکوئپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے لئے پاکستان اور جنوبی ایشیائی ممالک میں سیلز اور مارکیٹنگ کے امور انجام دینے والے ژاؤ یانگ کریں گے۔ ’’پاکستان میں خوبصورت اور موثر زندگی کی تعمیر‘‘ کے موضوع پر کانفرنس کا اہتمام چینگلی سپیشل موبائل کمپنی لمیٹڈ کے اوورسیز مارکیٹ کے لئے منیجنگ ڈائریکٹر یانگ لی کریں گے۔