اوپوکا جنوب مشرقی ایشیاء میں ترقی کی فہرست میں دوسرا نمبر

اوپوکا جنوب مشرقی ایشیاء میں ترقی کی فہرست میں دوسرا نمبر

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اوپو نے جنوب مشرقی ایشیائی خطے میں سال 2017 کے دوران دوہرے ہندسے میں 29 فیصد سے زائد ترقی حاصل کرلی ہے۔ اس بات کا اعلان مارکیٹ ریسرچ فرم انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن (آئی ڈی سی) کی تازہ ترین رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ اس سہ ماہی موبائل فون ٹریکر میں انڈونیشیا، ملائیشیاء ، میانمار، فلپائن، تھائی لینڈ اور ویتنام کی مارکیٹس شامل ہیں۔ سال 2009 میں تھائی لینڈ میں پہلی انٹرنیشنل مارکیٹ قائم کرنے کے ساتھ اوپو نے مقامی صارفین کی پسندیدہ مصنوعات پیش کیں اور اس کی بدولت خطے میں کمپنی نے تیز رفتار ترقی برقرار رکھی ہے۔ کمپنی کے لوکلائیزیشن پلان میں نوجوان صارفین کی ضروریات کو گہرائی سے سمجھنے اور خوبصورت و فیشن ایبل ڈیزائن کے امتزاج سے اوپو جدت انگیز ٹیکنالوجی تیار کرنے کے لئے کام کرتا ہے۔ نوجوانوں میں بھرپور مقبولیت کے ساتھ سیلفی ایکسپرٹ کی ایف سیریز بالخصوص اوپو F5اسمارٹ فون انڈسٹری کی پہلی ڈیوائس ہے جس میں بنیادی آرٹیفشل انٹیلی جنس بیوٹی ریکاگنیشن ٹیکنالوجی شامل ہے اور اسے اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ وہ سیلفی تصویر کو مزید خوبصورت بناتا ہے۔ اوپو نے ہی اسمارٹ فون ایڈوانسڈ فل اسکرین ایف ایچ ڈی پلس ڈسپلے اور باسہولت فیشل ان لاک فیچر متعارف کرانے میں بھی سبقت حاصل کی۔ اوپو نئی نسل کے لئے اسمارٹ فون کو مدنظر رکھتے ہوئے جدت انگیز سہولیات کی فراہمی جاری رکھے گا اور خطے کے نوجوان اسمارٹ فون صارفین میں کمپنی کی قائدانہ پوزیشن مستحکم رہے گی۔ آنے والے نئے دور میں مزید ایڈوانسڈ موبائل ٹیکنالوجی اور 5 جی کنکٹویٹی کے ساتھ اوپو کا ارادہ ہے کہ وہ جنوب مشرقی ایشیاء میں ایسی نت نئی مصنوعات کی فراہمی جاری رکھے گا اور نئے سالوں میں دلچسپ اور متاثرکن خصوصیات متعارف کرائے گا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -کراچی صفحہ اول -