بیچ لگژری ہوٹل میں بسنت فوڈ میلے کا انعقاد16مارچ کو ہوگا

بیچ لگژری ہوٹل میں بسنت فوڈ میلے کا انعقاد16مارچ کو ہوگا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بیچ لگژری ہوٹل کراچی میں موسم بہار کی مناسبت سے بسنت فوڈ میلے کا انعقاد 16مارچ کو کیا جائے گا ۔فوڈ میلے میں مختلف انواع قسام کے کھانوں کے علاوہ بچوں کیلئے بوٹ رائیڈ ،فیس پینٹنگ ،جمپنگ کیسل اور دیگر تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ انعامات دینے کا اہتمام کیا گیا ہے ۔اس موقع پر بیچ لگژری ہوٹل کے جنرل منیجر عظیم قریشی نے کہا کہ بسنت ایک ایسا تہوار ہے جسے پورے برصغیر میں منایا جاتا ہے ۔ہماری یہ کوشش ہوتی ہے کہ ایسے ایونٹس کا انعقاد کیا جائے جس سے لوگ زیادہ سے زیادہ محظوظ ہوسکیں ۔بسنت فوڈ میلے میں برگر کنگ ،پیزا ہٹ ،چاچا جی سمیت دیگر معروف فوڈز چینز شرکت کریں گی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -کراچی صفحہ اول -