راجپوت کالونی ، ڈپو پر چھاپہ19 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد

راجپوت کالونی ، ڈپو پر چھاپہ19 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد

  

کراچی (کرائم رپورٹر)سہراب گوٹھ پولیس نے خفیہ اطلاع پر راجپوت کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ایرانی ڈیزل کے ڈپو پر چھاپہ مار کر مالک اور 13 کارندوں کو گرفتار کرلیا جبکہ19 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل بھی برآمد کرلیا۔ ایس ایس پی ملیر کے حکم پر سہراب گوٹھ پولیس نے راجپوت کالونی میں قائم اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل کے ڈپو پر چھاپہ مارکر ڈپو کے مالک فیاض کو گرفتار کرنے کے ساتھ اس کے13 کارندوں گل محمد رسول بخش فضل محمد سلیم وسیم حمید مومن شکیل احمد حنیف امام ناصر اسلم سراج کو گرفتار کرکے ڈیزل سے بھرے3ٹرک اور مجموعی طور پر19ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -کراچی صفحہ اول -