ڈاؤ یونیورسٹی ، پروفیشنل میڈیکل کالج اسپورٹس کمپی ٹیشن کا افتتاح
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ریجنل ڈائر یکٹر برائے سندھ جاوید میمن نے کہا کہ کُل پاکستان انٹر یونیورسٹی اولمپکس رواں سال اکتوبر کے مہینے میں منعقد کیے جائینگے۔ کراچی کے طبی تعلیمی اداروں کے مابین کھیلوں کے مقابلے اسی سلسلے کی کڑی ہیں، اولمپکس کے انعقاد کی تیاریاں جاری ہیں، حتمی تاریخ کا اعلان جلد کیاجائے گا۔ یہ بات انہوں نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیرِ اہتمام آل کراچی انٹر پروفیشنل میڈیکل کالج اسپورٹس کمپیٹیشن 2018- ،کی اوجھا کیمپس کے جمنازیم میں ہونے والی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھا۔ اس موقع پر ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد سعید قریشی ، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زرناز واحد نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد مسرور ، ڈائر یکٹر اسپورٹس پروفیسر ڈاکٹر مکرم علی سمیت سینئر فیکلٹی میمبرز موجود تھے۔ جاوید میمن کے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں تعلیم کے ساتھ بہت ضروری ہیں، ہائر ایجوکیشن کمیشن نہ صر ف کوالٹی ایجوکیشن پر توجہ دے رہا ہے، بلکہ کھیلوں کا انعقاد بھی کرار ہا ہے ، اسکے لیے فنڈز بھی فراہم کیے جارہے ہیں۔ ڈاؤیونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے طلباء کے مابین کھیلوں کے مقابلوں سے شہرکی فضاء خوشگوار تبدیلی آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ طلبا صرٖف کتابوں تک محدود نہ رہیں ، اس سے ان کا سماجی تعلق ختم ہوجاتا ہے۔ جو منفی سرگرمیوں میں اضافے کا سبب بنتا ہے ۔ اسلیے تعلیم کے ساتھ ساتھ جسمانی طور پر چاق و چوبند رکھنے کے لیے کھیل انتہائی ضروری ہیں۔ اس موقع پر میڈیا کی جانب سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ داخلہ ٹیسٹ کے ملنے والے ایڈمٹ کارڈز گذشتہ دو سال پہلے کے ہیں۔ تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، جو آئندہ دس روز میں اپنی رپورٹ جمع کرادے گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروائس چانسلر ڈاکٹر زرناز واحد نے کہا کہ یہاں موجود طلباوطلبات میں جوش و جذبہ اس بات کی علامت ہے کہ طلبا مثبت سرگرمیوں میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ ہم بھی مثبت سرگرمیوں فروغ چاہتے ہیں۔ڈائریکٹر اسپورٹس ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مکرم علی نے کہا کہ اسپورٹس کمپیٹیشن میں کراچی کے سترہ میڈیکل کالج جوش وخروش سے حصہ لے رہے ہیں۔ اس اسپورٹس کپمیٹیشن میں کراچی طبی تعلیمی اداروں کے 2000 طلبا شریک ہیں۔ قبل ازیں تقریب کے آغاز میں قومی ترانے احترام میں شرکاء کھڑے ہوگئے ۔ ترانے کے بعد طلبا و طا لبات نے پُرجوش انداز میں پاکستان زندہ باد کے تعرے لگا کر سماں باندھ دیا۔