پاکستان کیپیٹل انویسٹمنٹ سمٹ اسلام آباد میں ہوگی

پاکستان کیپیٹل انویسٹمنٹ سمٹ اسلام آباد میں ہوگی

  

کراچی(پ ر) پاکستان کا سب سے بڑا سیونگ اور انویسٹمنٹ شو ’’ پاکستان کیپیٹل انویسٹمنٹ سمٹ اینڈ ایکسپو 2018 ‘‘ پاک چائینہ فرینڈ شپ سنٹر اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے۔ 13 مارچ سے 15 مارچ تک اری رہنے والے اس ایونٹ میں حکومت اور کاروباری لیڈرز کی جانب سے بنیادی انویسٹمنٹ چیلنجز کے حوالے سے گفتو کی جائے گی اور متوقع معاشی بہتری کے حصول کے لیے روڈ میپ تجویز کیا جائے گا۔ اس ایونٹ کو بورڈ آف انویسٹمنٹ، وزارت خزانہ، وزارت اوور سیز پاکستانیز اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی معاونت حاصل ہے۔ اس ایونٹ میں ہونے والی مختلف پینل ڈسکشنز میں ٹیکس سے متعلق، معاشی ترقی اور کیپٹل انویسٹمنٹ کے شعبے کو درپیش مسائل اور حل کے حوالے سے امور زیر بحث لائے جائیں گے۔ ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن آف پاکستان، سرتاج عزیز، گورنر سندھ محمد زبیر، وزیر مملکت برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلیکام انوشہ رحمان، اور پاکستان سٹاک ایکسچینج کے مینجنگ ڈائریکٹر رچرڈ مورن کے علاوہ مختلف بڑی انویسٹمنٹ کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹیوز بطور سپیکر شامل ہونگے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -کراچی صفحہ اول -