شاہزیب قتل کیس کی سماعت 19 مارچ تک ملتوی

شاہزیب قتل کیس کی سماعت 19 مارچ تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے شاہزیب قتل کیس کی سماعت 19 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔ پیر کو جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو شاہزیب قتل کیس کی از سر نو سماعت ہوئی۔ عدالت میں مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی، سجاد ٹالپر اور دیگر کے وکلا پیش ہوئے۔دوران سماعت وکلا کی جانب سے ٹرائل کورٹ میں گواہان کی جانب سے دئے گئے بیانات پڑھ کر سنائے گئے، وقت کی کمی کے باعث عدالت نے سماعت19مارچ تک ملتوی کردی، سماعت کے دوروان شاہ رخ جتوئی کے وکیل سردار لطیف کھوسا کا کہنا تھا کہ فی الوقت گواہان کے بیانات ہی پڑھے جائیں گے، اس کے بعد دلائل ہونگے۔ عدالت شاہ رخ جتوئی کا کیس از سر نو چلا رہی ہے۔ اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ نے کیس سے دہشتگردی کے دفعات ختم کر دی تھیں۔ سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لے کر ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر کیس از سر نو سننے کا حکم دیا تھا۔