توہین عدالت: وفاقی وزیر دانیال عزیز پر آج فرد جرم عائد ہوگی

توہین عدالت: وفاقی وزیر دانیال عزیز پر آج فرد جرم عائد ہوگی
توہین عدالت: وفاقی وزیر دانیال عزیز پر آج فرد جرم عائد ہوگی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) توہین عدالت کیس میں وفاقی وزیر دانیال عزیز کے خلاف فرد جرم آج عائد کی جائے گی۔

جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ دانیال عزیز کےخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کرے گا۔

توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ نے دانیال عزیز کی جانب سے جمع کرایا گیا جواب غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان پر فرد جرم عائد کرنے کےلئے آج کی تاریخ مقرر کی تھی۔

دانیال عزیز نے اپنی درخواست میں کہا کہ درخواست گزار پاکستان کے آئین کی بالادستی پر یقین رکھتا ہے اور کبھی ریاستی اداروں کی توہین و تضحیک کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ٹی وی ٹاک شوز کے دوران سپریم کورٹ اور ججوں کے بارے میں دانیال عزیز کے عدلیہ مخالف بیانات پر 2 فروری کو توہین عدالت کا ازخودنوٹس لیتے ہوئے بنچ تشکیل دیا تھا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -