سپریم کورٹ:جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی تقرری کیخلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ،سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی تقرری کیخلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور کر لی اور رجسٹرار آفس کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل کی سماعت اپنے چیمبر میں کی، چیف جسٹس آف پاکستان نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرتے ہوئے اپیل منظور کر لی اور رجسٹرار آفس کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔