اثاثہ جات ریفرنس، سعید احمد کی ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اثاثہ جات ریفرنس، سعید احمد کی ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ ...
اثاثہ جات ریفرنس، سعید احمد کی ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کے دوران شریک ملزم سعید احمد کی ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو کل سنایا جائے گااور فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی بھی کل تک موخر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی ،شریک ملزم سعید احمد اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ سعیداحمدکے7 اکاؤنٹس میں کروڑوں کی ٹرانزیکشنزہوئیں،اکاو¿نٹس فارمزپرسعید احمد کے جعلی دستخط ہوئے،نیب پراسیکیوٹرکا کہناتھا کہ سعیداحمد نے جعلی دستخطوں کے ذریعے اکاونٹس کھولے۔

اس پر سعید احمد کہا کہ مجھے 2016 میں پتہ چلاکہ میرے نام پراکاؤنٹس آپریٹ ہوتے رہے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد شریک ملزم سعید احمد کی ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو کل سنایا جائے گا جبکہ فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی بھی کل تک موخر کردی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -