اسلام آباد زون تھری میں سرکاری اراضی پر تعمیرات کیس:سپریم کورٹ کے حکم پر 2 ایس ایچ او معطل

اسلام آباد زون تھری میں سرکاری اراضی پر تعمیرات کیس:سپریم کورٹ کے حکم پر 2 ایس ...
اسلام آباد زون تھری میں سرکاری اراضی پر تعمیرات کیس:سپریم کورٹ کے حکم پر 2 ایس ایچ او معطل

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے وفاقی دارالحکومت زون تھری میں سرکاری اراضی پر تعمیرات کیس میں 2 ایس ایچ اوزکو معطل کردیا اور ان کی معطلی کی رپورٹ آج عدالت میں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں وفاقی دارالحکومت زون تھری میں سرکاری اراضی پر تعمیرات کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے سرکاری اراضی پر تعمیرات سے متعلق غلط رپورٹ جمع کرانے پر دو ایس ایچ اوز کو معطل کردیا،معطل ہونے والوں میں ایس ایچ او بارہ کہو ملک بشیر اور ایس ایچ او بنی گالہ ذوالفقارشامل ہیں،عدالت نے حکم دیا ہے کہ دونوں ایس ایچ اوز کی معطلی کی رپورٹ آج سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -