آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

برج حمل

 مارچ13  منگل۔ گزشتہ کئے گئے معاہدوں پر نظر ثانی کی ضرورت ہوگی۔ غیر ضروری معاہدے کو منسوخ کر دینا بہتر رہے گا۔ کام کی زیادتی رہے گی۔

برج ثور

 مارچ13   منگل۔ اپنے جذبات و احساسات کو دوسروں تک پہنچا سکیں گے۔ کسی قریبی ساتھی کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملے گا۔ خیالات میںنئی تبدیلی آئے گی۔

برج جوزا

 مارچ13 منگل۔ ملازمتی امور میں آپ کی محنت رنگ لائے گی۔ اہل خانہ میں سے کوئی فرد یا قریبی ساتھی آپ کے کسی کام میں رکاوٹ یا پریشانی کا باعث بننے کی کوشش کرے گا۔

برج سرطان

 مارچ13 منگل۔ بعض پرانے مسئلے سر ابھاریں گے۔ گھریلو معاملات میں اختلاف رائے کا خدشہ ہے۔ ملازمت پیشہ افراد اپنے افسران بالا کے ساتھ تعاون سے پیش آہیں۔

برج اسد

 مارچ13 منگل۔ گھریلو معاملات میں توجہ کی ضرورت ہوگی۔ بعض مسائل سر ابھار سکتے ہیں۔ نئی سرمایہ کاری کے مواقع ملیں گے۔ ترقیاتی منصوبوں میں دلچسپی رہے گی۔سفر وسیلہ ظفر ثابت ہوگا۔

برج سنبلہ

 مارچ13 منگل۔ کسی نجی مسئلے کا سامنا ہوگا جو کہ ذہنی پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔گزشتہ پیدا شدہ مسائل کا حل تلاش کرلیں گے۔ مالی معاملات درپیش ہونگے۔

برج میزان

 مارچ13 منگل۔ ملازمتی امور کی ادائیگی بہتر طور پر ہو سکے گی۔ کاروباری پوزیشن میں استحکام کے لئے محنت درکار ہوگی۔ سماجی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں گے۔

برج عقرب

 مارچ13 منگل۔ ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا۔ آپ خاص مقاصد کے تحت سفر کا پروگرام بنا سکیں گے۔ منافع کا رجحان رہے گا۔ شریک حیات کے ساتھ خریداری کا موقع مل سکے گا۔

برج قوس

 مارچ13 منگل۔ آپ کی انفرادی صلاحیتیں اُجاگر ہونگی۔ روز مرہ کے معمولات ملے جلے رہیں گے۔ ذاتی شخصیت میں نکھار آئے گا۔ مالی امور حسب منشاء طے پائیں گے۔

برج جدی

 مارچ13 منگل۔ دوستوں کے ساتھ مل کر کسی تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے حلقہ احباب وسیع ہوگا ۔ آپ کسی کاروباری وفد سے ملاقات کر سکیں گے۔ڈرائیونگ محتاط انداز سے کریں۔

برج دلو

 مارچ13 منگل۔ کئی ایک ادھورے گھریلو کام اور گھر کی تزئین و آرائش کر سکیں گے۔ وسیع النظری اور وسیع القلبی کی بدولت اپنی گزشتہ کی گئی بہتر پلاننگ سے خاطر خواہ فوائد حاصل ہو سکیں گے۔

برج حوت

 مارچ13  منگل۔ حلقہ احباب وسیع اور پائیدار ہوگا۔رفاہی کاموں میں شرکت کر کے خوشی اور سکون محسوس کریں گے۔ کسی نئی تنظیم یا کاروبار وغیرہ میں شمولیت اختیار کر سکیں گے۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم