حب میں مسافر کوچ اور کار میں تصادم سے 7 افراد جاں بحق، 24 زخمی

حب میں مسافر کوچ اور کار میں تصادم سے 7 افراد جاں بحق، 24 زخمی
حب میں مسافر کوچ اور کار میں تصادم سے 7 افراد جاں بحق، 24 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حب(ویب ڈیسک) بیلا کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت7افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے۔اورناچ کراس کراڑو کے مقام پر مسافر کوچ اور کار میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے زخمیوں میں کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، زخمیوں کو فوری طور بیلہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا۔

حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق پنجگور سے بتایا جاتا ہے ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد میں اللہ بخش ولد جمن، عنایت اللہ ولد محمد اصغر ،سرفراز ولد دوست محمد، بلال ولد فقیرمحمد ایک نامعلوم خاتون شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں عبدالواحد، ظہیر احمد، حمیداللہ، اویس، حمیرا بی بی، غلام مصطفی، عبداللطیف، انس علی، ظہیری، اللہ بخش اور محمد اسلم شامل ہیں۔

دوسری جانب آئے روز قومی شاہراہ پر مسافر کوچز کے حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں۔