ورلڈمیمن آرگنائزیشن کے زیر اہتمام گوبل یوتھ ونگ مڈل ایسٹ چیپٹر کی افتتاحی تقریب

ورلڈمیمن آرگنائزیشن کے زیر اہتمام گوبل یوتھ ونگ مڈل ایسٹ چیپٹر کی افتتاحی ...
ورلڈمیمن آرگنائزیشن کے زیر اہتمام گوبل یوتھ ونگ مڈل ایسٹ چیپٹر کی افتتاحی تقریب

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) ورلڈ میمن آرگنائزیشن عرصہ دراز سے دنیا بھر میں کام کر رہی ہے اور میمن کمیونٹی کے لوگ اس کے ممبران میں جبکے2001 میں حاجی عبدالرزاق یعقوب مرحوم ARY نے گلوبل یوتھ ونگ مڈل ایسٹ چیپٹر کا افتتاح میں جس کے تحت نوجوان کو بھی اپنی صلاحتیں برﺅے کارلانے کا موقع دیا گیا۔گزشتہ روز میمن کمیونٹی کا ایک اجلاس دوبئی کے ایک ہوٹل میں ہوا جس میں مقامی اور بین الاقوامی سطح سے میمن کمیونٹی کے لوگوں نے بھر پور شرکت کی۔

ورلڈ میمن آرکنائزیشن کے اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہواجس کی سعادت بلال احمد نے حاصل کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائص ارسلان ہاشوانی نے بطریق احسن انجا م دئیے۔اس موقع پر پاکستان بزنس کونسل دوبئی کے صدر احمد شیخانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2001 میں حاجی عبدالرزاق مرحوم کے ہاتھوں لگایا ہواورلڈ میمن آرگنائزیشن کا پودا اب پل کت جوان ہو چکاہے اور کمیونٹی کے لوگ اس سے مستفید ہو رہے ہیں جبکہ گلوبل یوتھ ونگ مڈل ایسٹ چیپٹر کے آغاز سے نوجوانوں کو اپنی قدرتی صلاحتیں برﺅے کارلانے اور کمیونٹی کی خدمت بہتر انداز میں کرنے کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر میں کمیونٹی متحد ہے اور اپنے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے گرانقدر خدمات انجام دے رہی ہے۔گلوبل یوتھ کے چئیر مین بشیر ستار نے تنظیم کی کارکردگی اور اہمیت کے بارے شرکائے تقریب کو آگاہ گیا۔

انہوں نے گلوبل یوتھ ونگ کے منشور اوراغراض ومقاصد کے بارے میں کمیونٹی کے ممبران کو بتایا۔شرکائے تقریب سے خرم حنیف کا لیا اور عمر حیات نے بھی خطاب کیا۔وائس چئیر مین کامران غنی نے کہا کہ ہم نے گوبل یوتھ ونگ کو سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کر دیا ہے۔اب گلوبل یوتھ ونگ فیس بک،ٹوئٹر،واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر بھی آن ایئر کر دیا گیا۔جس سے دنیا بھر میں مقیم کمیونٹی کے لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

لیڈیز ونگ کے چئیرمین پرسن میمونہ آپا اور شبانہ رزاق نے لکی ڈرامے کے ذریعے خواتین میں انعامات تقسیم کئے۔اس تقریب میں ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے بانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیاگیا۔مسزمہک،سلیم،ارسلان اور ناصر اقبال نے لوگوں کے سوالات کے جوابات دئیے۔تقریب میں چئیرمین بورڈ آف ٹرسٹ ہارون کریم ،ماروی محمود،اقبال داﺅد،شبیرمرچنٹ ااور ہارون محمود بھی موجود تھے۔

مزید :

عرب دنیا -