اس معاملے کوتمام درخواستوں سے الگ کرکے مقررکریں گے،چیف جسٹس ثاقب نثار کے عمران خان کیخلاف توہین عدالت درخواست میں ریمارکس

اس معاملے کوتمام درخواستوں سے الگ کرکے مقررکریں گے،چیف جسٹس ثاقب نثار کے ...
اس معاملے کوتمام درخواستوں سے الگ کرکے مقررکریں گے،چیف جسٹس ثاقب نثار کے عمران خان کیخلاف توہین عدالت درخواست میں ریمارکس

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس ثاقب نثار نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کو تمام درخواستوں سے الگ کرکے مقرر کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت تو درخواستگزار کے وکیل حشمت حبیب نے کہا کہ عمران خان نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کیخلاف نازیبا گفتگوکی تھی ،عدالت سے استدعا ہے کہ اس معاملے کو تمام درخواستوں سے الگ کرکے سماعت کریں۔

اس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے درخواست گزارکی استدعا منظور کرلی اور ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کوتمام درخواستوں سے الگ کرکے مقررکریں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -