شہباز شریف بلا مقابلہ مسلم لیگ ن کے مستقل صدر منتخب ہو گئے

شہباز شریف بلا مقابلہ مسلم لیگ ن کے مستقل صدر منتخب ہو گئے
شہباز شریف بلا مقابلہ مسلم لیگ ن کے مستقل صدر منتخب ہو گئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر میاں محمد شہباز شریف بلا مقابلہ پارٹی کے مستقل صدر منتخب ہو گئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کی پارٹی صدارت کے لیے الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی کا وقت ختم ہو گیا اور مقررہ وقت سے پہلے صرف شہباز شریف کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ،ان کے علاوہ کسی امید وار نے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرائے اور اس طرح شہباز شریف بلا مقابلہ مسلم لیگ ن کے صدر منتخب ہو گئے ۔شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر چاروں صوبوں کے تجویز کنندگان اور تائد کنند گان کے دستخط بھی موجوتھے ۔مسلم لیگ ن کے آج ہونے والے مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں شہباز شریف کی صدارت کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کو پارٹی صدارت کے لیے نا اہل قرار دئیے جانے کے بعد شہباز شریف کو قائم مقام پارٹی صدر بنا یا گیا تھا ۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی