غیر معیاری ادویات کیس، سپریم کورٹ نے معذرت کرنے پر نیب افسر کیخلاف نوٹس واپس لے لیا

غیر معیاری ادویات کیس، سپریم کورٹ نے معذرت کرنے پر نیب افسر کیخلاف نوٹس واپس ...
غیر معیاری ادویات کیس، سپریم کورٹ نے معذرت کرنے پر نیب افسر کیخلاف نوٹس واپس لے لیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے غیر معیاری ادویات کیس کی سماعت کے دوران پراسیکیوٹر جنرل نیب کے معذرت کرنے پر نیب افسرکیخلاف نوٹس واپس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے غیر معیاری ادویات سے متعلق کیس کی سماعت کی، پراسیکیوٹرجنرل نیب سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کے بعدنیب افسر نے نوٹس جاری کیا۔

پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ تسلیم کرتاہوں نیب سے غلطی ہوئی،غلطی پرعدالت سے معذرت چاہتے ہیں۔اس نے عدالت نے نیب افسر کےخلاف نوٹس واپس لے لیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -