چیف جسٹس نے عام انتخابات سے قبل حکومت کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا اور ساتھ ہی ایسی بات کہہ دی کہ نواز شریف کے بھی ہوش اڑ جائیں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے عام انتخابات سے قبل حکومت کے ترقیاتی فنڈ ز کا نوٹس لے لیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس نے استفسار کیا ہے کہ حکومت الیکشن سے پہلے کروڑوں کے فنڈزکس قانون کے تحت دیتی ہے ؟۔ان کا کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی کی صوابدید پر فنڈز کو چھوڑا نہیں جا سکتا ۔جسٹس ثاقب نثار نے مزید کہا کہ ہو سکتا ہے کہ الیکشن سے پہلے ترقیاتی فنڈز کے اجرا پر پابندی لگا دیں ۔