ایوان کی بے توقیری برداشت نہیں کر سکتا، سپیکر قومی اسمبلی نے ایسا کر دیا جو اکثر اپوزیشن کرتی ہے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سیکرٹری داخلہ اور پارلیمانی سیکرٹری کی عدم حاضری پر احتجاجاً واک آﺅٹ کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو سیکرٹری داخلہ اور پارلیمانی سیکرٹریز شریک نہ ہوئے ۔
سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ بتایاگیاسیکرٹری داخلہ 12 بجے سے پہلے نہیں آسکتے،میں احتجاجاً واک آﺅٹ کررہاہوں۔
سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ایوان کی بے توقیری برداشت نہیں کرسکتا،وزیراعظم کی یقین دہانی تک روزواک آﺅٹ کرکے چلاجاﺅں گا۔اس پر سپیکر ایاز صادق ایوان ڈپٹی سپیکر کے حوالے کرکے ایوان سے چلے گئے۔