پارٹی کو بچانے اور چوہدری نثار کو قریب لانے کے لیے شہباز شریف نے نواز شریف اور مریم نواز کو بڑا مشورہ دیا تو آگے سے خاتون رہنما نے چچا کو ایسا جواب دے دیا کہ ن لیگ کی بے چینی میں اضافہ ہو جائے گا

پارٹی کو بچانے اور چوہدری نثار کو قریب لانے کے لیے شہباز شریف نے نواز شریف ...
پارٹی کو بچانے اور چوہدری نثار کو قریب لانے کے لیے شہباز شریف نے نواز شریف اور مریم نواز کو بڑا مشورہ دیا تو آگے سے خاتون رہنما نے چچا کو ایسا جواب دے دیا کہ ن لیگ کی بے چینی میں اضافہ ہو جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم نواز شریف ا ور مریم نواز کو کچھ وقت کے لیے ملک سے باہر ’لندن‘جانے کا مشورہ دے دیا تاہم مریم نواز اور نواز شریف نے شہباز شریف کا مشورہ ماننے سے انکار کردیا ۔مریم نواز نے اپنے با اعتماد لوگوں کو کہہ دیا ہے کہ وہ جیل جانے کو تیار ہیں ۔
”روزنامہ 92“میں شائع ہونے والی ایک خبر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہباز شریف کا خیال ہے کہ وہ نواز شریف اور مریم نواز کی غیر موجودگی میں جماعت کا اندرونی خلفشار کم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ورنہ مریم اور نواز شریف کے مخاصمانہ روئیے کی وجہ سے ان کے لیے پارٹی چلانا مشکل ہو جائے گا ۔شہباز شریف قریبی حلقوں میں یہ بھی کہتے پائے جاتے ہیں کہ نواز شریف اور مریم نواز کی عدلیہ مخالف سوچ کی وجہ سے پارٹی اندرونی طور پر تقسیم کا شکار ہوتی جا رہی ہے ،ان حالات میں دونوں کا کچھ عرصہ کے لیے ملک سے باہر جانا ازحد ضروری ہے ۔
دوسری جانب نواز شریف اور مریم صفدر کے قریبی حلقوں کا خیال ہے کہ نواز شریف کو کسی صورت ملک نہیں چھوڑنا چاہیے ،مریم نواز سمجھتی ہیں کہ جو بیانیہ نواز شریف اور انہوںنے اپنے ووٹرز کو دیا وہ ان کی غیر موجودگی میں کمزور پڑ جائے گا لہذا انہوں نے اپنے چچا کی تجویز مسترد کردی ۔پارٹی میں کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے اگر نواز شریف اور مریم نے عدلیہ اور فوج کے خلاف محاذ بند نہ کیا وت ن لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی ۔اختلافات شدت اختیار کر گئے تو ایسا وقت بھی آسکتا ہے کہ حمزہ شہبازاور نواز شریف کے اندرونی اختلافات بھی کھل کر سامنے آجائیں ،شہباز شریف کا ماننا ہے جماعت کو اس وقت چودھری نثار کی ضرورت ہے جبکہ نواز شریف اور مریم کی موجودگی میں ایسا ممکن نہیں ۔

مزید :

قومی -