مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں بدنظمی ،10لیگی کارکنان زخمی

مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں بدنظمی ،10لیگی کارکنان زخمی
مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں بدنظمی ،10لیگی کارکنان زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں بد نظمی کے باعث 10لیگی کارکنان زخمی ہو گئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں شہباز شریف کو پارٹی کا باقاعدہ صدر بنانے کا اعلان کیا جانا ہے۔اجلاس کے شروع ہونے سے قبل ہی ن لیگ کے کنونشن سنٹر میں شدید بد نظمی دیکھنے میں آئی۔سیکیورٹی اہلکا روں نے کنونشن سنٹر کے ہال میں موجود لیگی کارکنوں کو دھکے دے کر باہر نکال دیا کچھ وقت گزرنے کے بعد جب کارکنوں نے ہال کے اندر جانا چاہا تو انہیں اس بات کی اجازت نہیں دی گئی جس پر کارکنوں نے شدید احتجاج کیا اور صورتحال بد نظمی میں تبدیل ہو گئی ۔اس دوران لیگی کارکنوں نے کنونشن سنٹر کے ہال کے شیشے توڑ دئیے ،وہاں موجود خار دار تار کو پیچھے ہٹا دیا اور واک تھر گیٹ کو بھی نقصان پہنچا یا ۔اس ہنگامہ آرائی کے دورا 10لیگی کارکنان بھی زخمی ہو گئے ۔

مزید :

قومی -