آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے جی ایچ کیومیں ملاقات کی ،جس میں پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی کے امور پر بھی غور کیا گیا ۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ نے پاک ایران بارڈرپرسیکیورٹی کے بہترانتظامات کوسراہااورحالیہ باہمی سکیورٹی رابطوں کو بھی سراہا ۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہناتھا کہ علاقائی امن کا انحصار مغربی ایشیا میں وسیع تر تعاون میں ہے ،قومی سلامتی اور جرائم کے خطرے کو روکنے کیلئے آپسی تعاون کی ضرورت ہے۔