ایس ایس پی تشدد کیس: عمران خان 27 مارچ کو طلب

ایس ایس پی تشدد کیس: عمران خان 27 مارچ کو طلب
ایس ایس پی تشدد کیس: عمران خان 27 مارچ کو طلب

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حاضری سے ایک دن کے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر عمران خان کو طلب کر لیا۔

عمران خان کیخلاف ایس ایس پی تشدد کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔ سرکاری وکیل نے عمران خان کی عدم حاضری اور مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں کی مخالفت کی اور کہا کہ اسی کمپلیکس میں سابق وزیراعظم نواز شریف بھی پیش ہو رہے ہیں، عمران خان عدالتوں کے لاڈلے ہیں۔ عمران خان کے وکیل شاہد گوندل نے کہا کہ سرکاری وکیل سے کسی سیاسی جماعت کی زبان بولنے کی توقع نہیں تھی ، آپ یہاں سیاسی جماعت کے نہیں سرکار کے نمائندے ہیں۔

عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 27 مارچ تک ملتوی کر دی، آئندہ سماعت پر عمران خان کی مستقل استثنیٰ اور بریت کی درخواست پر بھی بحث ہوگی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -