اسلام آباد کے کنونشن سنٹر میں داخلے کی کوشش پر پولیس اہلکاروں نے لیگی رہنما ماروی میمن کو روک لیا اور پھر۔۔۔

اسلام آباد کے کنونشن سنٹر میں داخلے کی کوشش پر پولیس اہلکاروں نے لیگی رہنما ...
اسلام آباد کے کنونشن سنٹر میں داخلے کی کوشش پر پولیس اہلکاروں نے لیگی رہنما ماروی میمن کو روک لیا اور پھر۔۔۔

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے کنونشن سینٹراسلام آبادمیں سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کے باعث پولیس اہلکاروں نے ارکان اسمبلی کو پہچاننے سے انکار کردیا اور انہیں داخلے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق میاں عبدالمنان،ماروی میمن ودیگرپارلیمنٹیرینزجنرل کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے کنونشن سنٹر پہنچے تو پولیس اہلکاروں نے ارکان پارلیمنٹ کوبھی پہچاننے سے انکارکردیا اورمیاں عبدالمنان،ماروی میمن ودیگر پارلیمنٹیرینز کو داخلے سے روک دیاگیا۔

اس موقع پر ماروی میمن نے پولیس اہلکاروں سے تکرار کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیرہوں اوراندرجانے دیں،پولیس اہلکاروں نے تعارف کرانے پرماروی میمن کوکنونشن سینٹرجانے کی اجازت دے دی۔

جبکہ پولیس اہلکاروں نے میاں عبدالمنان کودوسرے دروازے سے جانے کاکہاتووہ بحث وتکرارکے بعدکنونشن سینٹرجانے میں کامیاب ہو گئے لیکن سلیم ضیاودیگرلیگی رہنماخاردارتاروں میں الجھ گئے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -