عدم اعتماد کی تحریک اور سینیٹ الیکشن سازش تھی :کیپٹن ریٹائرڈ صفدر

عدم اعتماد کی تحریک اور سینیٹ الیکشن سازش تھی :کیپٹن ریٹائرڈ صفدر
عدم اعتماد کی تحریک اور سینیٹ الیکشن سازش تھی :کیپٹن ریٹائرڈ صفدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم کے داماد اور ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک اور سینیٹ الیکشن سازش تھی ،ہم نے بنگلہ دیش سے سبق نہیں سیکھا ۔ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کا الیکشن تو ہم ہار گئے لیکن مستقبل کا الیکشن ہم جیتیں گے کیونکہ عوام نے عدالتی فیصلے کو مسترد کردیا ہے ۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادتوں کو پھانسی نیہں چڑھا یا جا سکتا ،اسی نواز شریف نے کارگل کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھا کر پورے خطے کو ایٹمی جنگ سے بچا یا تھا اور پھر اسے جیل بھیج دیا گیا تھا ۔کیپٹن صفدر نے کہا کہ ایک شخص جس کی نسلیں پاکستان کے لیے قربانیاں دے رہی ہیں ،ہم آئندہ نسلوں کے لیے کونسا پاکستان دے رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان ہمارا دل ہے ،چاہتے ہیں آئندہ صدر بھی بلوچستان سے ہو ۔

مزید :

قومی -