اشتہارات پر 24کروڑ روپے کیوں لگائے، چیف جسٹس کا سیکرٹری اطلاعات کے پی سے استفسار

اشتہارات پر 24کروڑ روپے کیوں لگائے، چیف جسٹس کا سیکرٹری اطلاعات کے پی سے ...
اشتہارات پر 24کروڑ روپے کیوں لگائے، چیف جسٹس کا سیکرٹری اطلاعات کے پی سے استفسار

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے اشتہار کیس کی سماعت پر سیکرٹری اطلاعات کے پی سے حیرانگی سے پوچھا کہ حکومتی اشتہارات پر 24کروڑ روپے لگادینے کی وجہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت سے ایک سال کے اشتہارات کی تفصیل طلب کر رکھی تھی۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سرکاری اشتہارات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔سیکرٹری اطلاعات کے پی نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ میں 24کروڑ روپے اشتہارات پر خرچ کیے ہیں،یہ اشتہارات یکم دسمبر 2017سے لیکر 28فروری 2018 تک دیے گئے۔انہوں نے کہا کہ وہ 3 ماہ کے اشتہارات میں پرویز خٹک،عمران خان کی تصاویرتلاش نہیں کرسکے۔

چیف جسٹس پاکستان کے سوال پر کہ حکومتی اشتہارات پر 24کروڑ روپے لگادیے اس کی وجہ کیا ہے تو سیکرٹری اطلاعات کے پی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ اشتہارات عوامی آگاہی اور فیڈبیک کےلئے دیے گئے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -