سینٹ میں اپوزیشن لیڈر ؟ پیپلزپارٹی نے مختلف ناموں پر مشاورت شروع کر دی

سینٹ میں اپوزیشن لیڈر ؟ پیپلزپارٹی نے مختلف ناموں پر مشاورت شروع کر دی
سینٹ میں اپوزیشن لیڈر ؟ پیپلزپارٹی نے مختلف ناموں پر مشاورت شروع کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے بعد پیپلزپارٹی اپوزیشن لیڈر کے محاذ پر سرگرم ہوگئی۔ سینیٹر شیری رحمن اپوزیشن لیڈر کی دوڑ میں سب سے آگے نظر آنے لگیں۔
سابق صدر مملکت آصف علی زردار ی نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے محاذ پر کامیابی کے بعد سینیٹ میں قا ئد حزب اختلاف کے منصب پر بھی پارٹی رہنما کو لانے کےلئے مشاورت شروع کردی۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے قائد حزب اختلاف کےلئے مختلف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے ، اس ضمن میں سینیٹر شیری رحمان قائد حزب اختلاف کی دوڑ میں سب سے آگے نظر آرہی ہیں۔
سابق چیئرمین سینیٹ فاروق ایچ نائیک کو بھی قائد حزب اختلاف بنانے پر مشاورت کی جارہی ہے۔ پی پی قیادت پارٹی کے اندر مشاورت کے ساتھ ساتھ اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لے گی۔ ذرائع کے مطابق چیئر مین اور ڈپٹی چیئرمین کےلئے ساتھ دینے والی جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائے گی، ایوان بالا میں اپوزیشن کی بڑی جماعت ہونے کے ناطے پی پی قائد حزب اختلاف اپنا لانا چاہتی ہے۔