ملتان سلطانز کیخلاف اہم میچ سے پہلے ہی اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، اہم ترین کھلاڑی انجری کے باعث باہر ہو گیا

ملتان سلطانز کیخلاف اہم میچ سے پہلے ہی اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا جھٹکا لگ ...
ملتان سلطانز کیخلاف اہم میچ سے پہلے ہی اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، اہم ترین کھلاڑی انجری کے باعث باہر ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ باؤلر رومان رئیس انجری کے باعث ٹورنامنٹ کے بقیہ میچوں میں شریک نہیں ہوں گے۔ رومان رئیس ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے میں ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے گھٹنا زخمی ہونے کے سبب ان فٹ ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”کرکٹ میں صرف ایک ہی آفریدی ہے اور ۔۔۔“ شاہین آفریدی نے شاہد آفریدی کیلئے ایسا شاندار بیان جاری کر دیا کہ پوری دنیا میں دھوم مچا دی، چھوٹی سی عمر میں پاکستانیوں کے دل فتح کر لئے 
ٹیم انتظامیہ کی جانب سے امید ظاہر کی جا رہی تھی کہ وہ صحت یاب ہو کر جلد ٹیم کا حصہ بن جائیں گے مگر اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے منگل کو جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق ٹیم کے فزیو ایرل ایلکاٹ رومان کی چوٹ کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر سے رابطے میں تھے جنہوں نے بتایا ہے کہ رومان رئیس کی حالت تو بہتر ہے مگر ان کا گھٹنا باؤلنگ کرتے ہوئے زیادہ وزن برداشت نہیں کر رہا۔


ڈاکٹر کا مشورہ ہے کہ رومان کو مکمل صحت یابی تک آرام کرنا چاہئے جس پر اسلام آباد یونائیٹڈ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا ہے کہ رومان پی ایس ایل تھری کے بقیہ میچوں میں ٹیم کے ساتھ نہیں ہوں گے لیکن ان کا آرام کرنا ہی درست فیصلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔گزشتہ روز میچ کے آخری لمحات میں یہ لڑکی دعا مانگ رہی تھی لیکن جیسے ہی اس نے خود کو کیمرے پر دیکھا تو ایسی حرکت کر دی کہ لڑکے تو کیا لڑکیاں بھی حیران پریشان رہ جائیں گی، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا 
واضح رہے کہ رومان رئیس اسلام آبادیونائیٹڈ کے دوسرے کھلاڑی ہیں جو زخمی ہو کر پی ایس ایل سے باہر ہوئے ہیں۔ اس سے قبل 29 سالہ ویسٹ انڈین آل راؤنڈر آندرے رسل ہیمسٹرنگ کی تکلیف کے سبب پاکستان سپر لیگ چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -