”والدہ ایک گھر میں داخل ہوئیں تو گھر والوں نے ان پر کتا چھوڑ دیا اور پھر ۔۔۔“خواب میں اپنی فوت شدہ والدہ کو ایسی حالت میں دیکھنے پر بیٹے نے کیا کام کیا،آپ بھی جانئے
لاہور (نظام الدولہ)دسمبر کی اکیس تاریخ کو میری والدہ فوت ہوئیں اور تین ماہ بعد خواب میں دیکھا کہ میں اور میری امی کسی گلی میں پھر رہے ہیں اور پھر کسی گھر میں داخل ہوتے ہیں۔جونہی وہ گھر میں داخل ہوتی ہیں ان پر گھر والے کتا چھوڑ دیتے ہیں ۔میں جب کتے کی آواز سنتا ہوں تو گھر میں داخل ہوکر کتے کو مار کر بھگا دیتا ہوں ۔ پھر دیکھتا ہوں کہ والدہ مصلے پر بیٹھی نماز پڑھ رہی ہیں،میں ان سے پوچھتا ہوں آپ کو کدھر چوٹ لگی ہے۔ وہ بتاتی ہیں تو ان کو اٹھا کر ڈاکٹر کے پاس لے جاتا ہوں۔(قاسم حسین )
اللہ آپ کی والدہ کے درجات بلند فرمائے۔میرے بھائی خواب کی رو سے لگتا ہے کہ آپ لوگوں کو کسی کمینے مگر مہربان قسم کے دشمن سے واسطہ رہا ہے۔آپ کے رویہ سے وہ دشمن خوف زدہ ہے۔
خواب کی ایک تعبیر یہ بھی نکل سکتی ہے کہ اچانک آپ کی صحت خراب ہوگی لیکن آپ سنبھل جائیں گے، آپ اپنی صحت پر توجہ دیں ،اور صدقہ ادا کرتے رہا کریں ۔روزانہ درود پاک بکثرت اور استغفار کیا کریں ۔
۔۔
(خواب آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں،نجی،کاروباری ،بیماری ،خوشی غم،سفر،ازدواجی زندگی ایسے بے شمار معاملات کی خواب میں نشانی مل جاتی ہے ۔ آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،یہ بھی ساتھ لکھیں کہ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔شادی شدہ ہیں ۔خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا nizamdaola@gmail.com )