”گزشتہ سال بھی ہماری پوزیشن ایسی ہی تھی لیکن۔۔۔“ پشاور زلمی کے کامران اکمل نے 2 انتہائی اہم میچوں سے پہلے ایسی بات کہہ دی کہ کراچی کنگز والے حیران پریشان رہ جائیں گے

”گزشتہ سال بھی ہماری پوزیشن ایسی ہی تھی لیکن۔۔۔“ پشاور زلمی کے کامران اکمل ...
”گزشتہ سال بھی ہماری پوزیشن ایسی ہی تھی لیکن۔۔۔“ پشاور زلمی کے کامران اکمل نے 2 انتہائی اہم میچوں سے پہلے ایسی بات کہہ دی کہ کراچی کنگز والے حیران پریشان رہ جائیں گے

  

شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل اپنی ٹیم کو ٹاپ فور پوزیشن دلانے کیلئے پر عزم ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی کے بقیہ دو میچز میں مداحوں کی دعاؤں سے لازمی فتح حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”کرکٹ میں صرف ایک ہی آفریدی ہے اور ۔۔۔“ شاہین آفریدی نے شاہد آفریدی کیلئے ایسا شاندار بیان جاری کر دیا کہ پوری دنیا میں دھوم مچا دی، چھوٹی سی عمر میں پاکستانیوں کے دل فتح کر لئے 

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ 15 اور 16 مارچ کو کراچی اور لاہور کیساتھ ہونے والے میچز انتہائی اہم ہیں اور مداحوں نے ہمیشہ ہمیں سپورٹ کیا ہے۔ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں بھی ہماری پوزیشن یہی تھی لیکن اگر شائقین کی سپورٹ رہی تو دونوں میچز جیت کر پلے آف کیلئے کوالیفائی کریں گے۔

کامران اکمل نے مزید کہا کہ ہر میچ میں میری کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کیلئے اچھا پرفارم کروں اور اپنا 100 فیصد دوں، بدقسمتی سے بیٹنگ کلک نہیں کررہی تاہم میں بھرپور محنت کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی کے تمام کھلاڑی پرجوش ہیں اور ایک دوسرے کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ ہر کھلاڑی ٹیم کیلئے کھیل رہا ہے، امید ہے اگلے دونوں میچز جیت کر پلے آف میں پہنچ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔گزشتہ روز میچ کے آخری لمحات میں یہ لڑکی دعا مانگ رہی تھی لیکن جیسے ہی اس نے خود کو کیمرے پر دیکھا تو ایسی حرکت کر دی کہ لڑکے تو کیا لڑکیاں بھی حیران پریشان رہ جائیں گی، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا 

واضح رہے کہ پشاور زلمی 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے اور صرف چار ٹیموں نے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنا ہے۔ پشاور زلمی کو اگلے مرحلے میں جانے کیلئے ناصرف اپنے دونوں میچز جیتنا ہوں بلکہ ملتان سلطانز کی اس کے آخری یا پھر کراچی کنگز کو اس کے دوسرے میچ میں بھی شکست کی دعا بھی کرنا ہو گی جن کے 9,9 پوائنٹس ہیں۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update