”پچھلے سال جامعہ نعیمہ میں ایسا کام ہوا تھا کہ مجھے خطرے کا احساس ہو گیا کہ۔۔۔“ نواز شریف پر جامعہ نعیمیہ میں جوتا کیوں پھینکا گیا اور گزشتہ سال ایسا کیا ہوا تھا؟ حامد میر نے حیران کن انکشاف کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے کہا ہے کہ وہ بھی جامعہ نعیمیہ کی سالانہ تقریب میں ہر سال جاتے ہیں اور جب پچھلے سال وہاں منعقدہ تقریب میں نواز شریف کیساتھ سٹیج پر بیٹھا ہوا تھا تو وہاں ایک ایسا کام ہوا تھا کہ مجھے اندازہ ہو گیا تھا کہ یہاں پر خطرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”کرکٹ میں صرف ایک ہی آفریدی ہے اور ۔۔۔“ شاہین آفریدی نے شاہد آفریدی کیلئے ایسا شاندار بیان جاری کر دیا کہ پوری دنیا میں دھوم مچا دی، چھوٹی سی عمر میں پاکستانیوں کے دل فتح کر لئے
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ ”جامعہ نعیمیہ میں میاں محمد نواز شریف کیساتھ جو کچھ ہوا وہ انتہائی قابل مذمت ہے، میں بھی ہر سال جامعہ نعیمیہ میں ہونے والے سالانہ فنکشن میں جاتا ہوں اور پچھلے سال نواز شریف کیساتھ سٹیج پر جب بیٹھا ہوا تھا تو مجھے خطرے کا احساس ہو گیا تھا کیونکہ جب نواز شریف کو بلایا گیا تو پچھلی صفوں سے ممتاز قادری کے حق میں نعرے بازی شروع ہو گئی تھی۔
مجھے معلوم ہو گیا تھام کہ یہاں پر خطرہ ہے کیونکہ مذہبی افراد میں غصہ ہے، نواز شریف پر جوتا پھینکنے والے اور خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے والے ایک ہی پارٹی کے ہیں، یہ چار لڑکے تھے جن میں سے دو پکڑے گئے اور دو نہیں پکڑے گئے، یہ چھ سال پہلے اس مدرسے سے فارغ ہو چکے تھے اور اب لاہور کی ایک مسجد میں پڑھاتے ہیں، یہ خادم حسین رضوی کی تحریک لبیک کے باقاعدہ ممبر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔گزشتہ روز میچ کے آخری لمحات میں یہ لڑکی دعا مانگ رہی تھی لیکن جیسے ہی اس نے خود کو کیمرے پر دیکھا تو ایسی حرکت کر دی کہ لڑکے تو کیا لڑکیاں بھی حیران پریشان رہ جائیں گی، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
اور تحریک لبیک یہ سمجھتی ہے کہ نواز شریف نے ختم نبوتﷺ کے قانون کو تبدیل کروایا ہے، بہرحال انہیں یہ معلوم ہونا چاہئے کہ جوتا مار کر ختم نبوتﷺ کی خدمت نہیں کرسکتے، مجھے لگتا ہے کہ یہ شروعات ہے اور مجھے لگتا ہے کہ اس کا نشانہ دوسری پارٹیوں کے لوگ بھی بنیں گے۔“
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔