بھارت میں ایک اور پاکستانی سینئر سفارتکار کو ہراساں کیا گیا ، نامعلوم شخص نے زبردستی گاڑی رکوائی اور تصاویر بنا کر چلا گیا

بھارت میں ایک اور پاکستانی سینئر سفارتکار کو ہراساں کیا گیا ، نامعلوم شخص نے ...

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی وزارت خارجہ اپنی ایجنسیوں کے حکام کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور پاکستانی سفارتکاروں کو سڑک پر ہراساں کیا جارہاہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بھارتی شہر نئی دہلی میں پاکستانی سینئر سفارتکا ر اپنی گاڑی میں فیملی کے ہمراہ کہیں جا ر ہے تھے کہ ان کی گاڑی کے آگے مرکزی شاہر اہ پر ایک اور گاڑی آگئی اور ان کی گاڑی کو سڑک کے درمیان رکوایا گیا جس کے بعد گاڑی میں سے ایک شخص اترا اور اس نے سفارتکا ری تصاویر بنائی اور وہاں سے چلا گیا جس کے بعد بھارت میں موجود پاکستانی سفارتکاروں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے ۔پاکستانی ہائی کمیشن نے معاملہ بھارتی وزارت خارجہ کے سامنے اٹھا دیاہے ۔

مزید :

قومی -